الجواد
كلمة (الجواد) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فَعال) وهو الكريم...
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو جوان کسی بوڑھے کا اس کے بڑھاپے کی وجہ سے احترام کرے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایسے لوگوں کو مقرر فرما دے گا، جو اس عمر میں (یعنی بڑھاپے میں) اس کا احترام کریں“۔
یہ حدیث ان احادیث میں سے ہے جو چھوٹوں کے ذریعے بڑوں کے احترام اور توقیر کے وجوب پر زور دیتی ہے۔ بہت سے ایسے دلائل ہیں جو اس عظیم معاشرتی اخلاقی رویے کی ترغیب دیتی ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کو اس کی اس قدر تربیت دی کہ یہ ان کے دلوں اور ذہنوں میں رچ بس گیا۔ یہ حدیث مخاطب میں اس بات کا شعور پیدا کرتی ہے کہ بوڑھے کی عزت کرنا خود اپنی عزت کرنے کے مترادف ہے اور جوان کی طرف سے بوڑھے کی اس عزت و احترام کی بنا پر اللہ تعالی ایسے لوگوں کو متعین کر دے گا، جو اس کے بڑھاپے میں اس کی عزت و احترام کریں گے۔