الحي
كلمة (الحَيِّ) في اللغة صفةٌ مشبَّهة للموصوف بالحياة، وهي ضد...
ام حبیبہ - رضی اللہ عنہ - سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جس نے ظہر سے پہلے اور ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھنے کی پابندی کی، اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دے گا۔"
حدیث کا مفہوم: "من حَافَظ على أربع رَكعات قبل الظهر"۔ یعنی جو ظہر سے پہلے پابندی کے ساتھ ہمیشہ چار رکعتیں پڑھتا رہا۔ "وأربع بعدها"۔ یعنی نماز ظہر کے بعد بھی چار رکعت ہمیشہ پڑھتا رہا۔ "حَرَّمَه الله على النَّار"۔ یعنی یہ اس کا بدلہ ہے کہ اللہ تعالی جہنم میں اس کا داخلہ روک دے گا۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ: "اللہ اس کے گوشت کو جہنم کی آگ پر حرام کر دے گا"۔ ایک اور روایت میں ہے کہ: "اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی۔" ام حبیبہ - رضی اللہ عنہا - سے مروی حدیث میں آگ کے حرام کر دیے جانے کا بیان ہے۔ چنانچہ آگ نہ تو اس شخص کو چھوئے گی اور نہ ہی اس کے قریب جائے گی۔ جب بندہ نماز ظہر سے پہلے چار رکعت اور اس کے بعد چار رکعت کو پابندی کے ساتھ پڑھے تو اللہ تعالی اپنے فضل کے ساتھ اسے جہنم میں جانے سے روک لے گا۔