الغفار
كلمة (غفّار) في اللغة صيغة مبالغة من الفعل (غَفَرَ يغْفِرُ)،...
انتہا پسند شیعہ کے فرقوں میں سے ایک فرقہ جو ابو منصور العِجلی کے پیرو ہیں جس نے اپنے امام ہونے کا دعوی کیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ رسالت کا سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔
فرقۂ منصوریہ: یہ ابو منصور العِجلی کے پیرو ہیں جس نے پہلے پہل اپنے آپ کو ابوجعفر محمد بن علی الباقر کی طرف منسوب کیا۔ لیکن جب امام باقر نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور اسے دھتکار دیا تو اس نے خود امام ہونے کا دعویٰ کردیا اور لوگوں کو اپنی طرف بلانا شروع کردیا۔ اس نے یہ گمان کیا کہ وہ آسمان پر چڑھا اور اللہ نے اپنا ہاتھ اس کے سر پر پھیرا اور کہا: اے میرے بیٹے! جاؤ اور میرا پیغام پہنچاؤ۔ والعیاذ باللہ۔ اس فرقے کے عقائد میں سے یہ ہیں: رسولوں کا آنا کبھی بند نہیں ہوتا، تمام شرعی احکام علماء اور فقہاء کے وضع کردہ ہیں، جنت در اصل ایک آدمی ہے جس سے محبت کرنے کا ہمیں حکم دیا گیا ہے اور وہ آدمی امام ہے، اسی طرح دوزخ بھی ایک آدمی ہے جس سے نفرت کرنے کا ہمیں حکم دیا گیا ہے جیسے ابو بکر وعمر رضی اللہ عنہما۔