البر
البِرُّ في اللغة معناه الإحسان، و(البَرُّ) صفةٌ منه، وهو اسمٌ من...
ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "دھوکہ باز، کنجوس اور اپنے مملوک کے ساتھ برا سلوک کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہو گا"۔
جنت میں دھوکہ دہی کرنے والا اور حیلہ باز شخص داخل نہیں ہو گا، جس کی زندگی ہی دھوکہ بازی پر گزرتی ہے۔ اور نہ ہی کنجوس شخص جنت میں جائے گا، جو اپنے اوپر واجب الادا مال وغیرہ نہیں دیتا اور نہ ہی وہ شخص جنت میں جائے گا، جو اپنے مملوک غلام اور باندیوں اور اپنے ماتحت کام کرنے والوں سے برا سلوک کرتا ہے۔ ان کے جنت میں داخل نہ ہونے سے مراد عذاب کا سامنا کیے بغیر پہلے ہی موقع میں داخل ہونا ہے۔ اس سے مراد یہ نہیں ہے کہ وہ جنت میں بالکل بھی داخل نہیں ہوں گے، بشرطے کہ یہ توحید پرست ہوں۔