المهيمن
كلمة (المهيمن) في اللغة اسم فاعل، واختلف في الفعل الذي اشتقَّ...
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سب سے افضل ذکر "لا إله إلا الله" ہے۔
نبی ﷺ ہمیں بتا رہے ہیں کہ سب سے افضل ذکر "لا إله إلا الله" ہے۔ ایک اور حدیث میں ہے کہ سب سے افضل کلمہ جو میں نے اور مجھ سے پہلے انبیاء نے کہے وہ " لا إله إلا الله وحده لا شريك له" ہے۔ بے شک یہ کلمہ بہت ہی عظیم کلمہ ہے جس سے زمین و آسمان قائم ہیں اور اسی کی وجہ سے تمام مخلوقات پیدا کی گئیں اور اسی کے ساتھ اللہ نے اپنے رسولوں کو بھیجا، اپنی کتابیں نازل فرمائیں، اپنی شریعتیں وضع کیں اور اسی کی وجہ سے میزان نصب ہوئے، اعمال نامے مرتب کیے گئے اور اسی کے لیے جنت و جہنم کا بازار قائم ہو گا۔اس کا معنی ہے کہ ’’اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں‘‘۔ اس کی سات شرائط ہیں: علم، یقین، قبول، فرماں برداری، صدق، اخلاص اور محبت۔ اگلے اور پچھلے سب لوگوں سے اس کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ بندے کے قدم اللہ کے سامنے سے اس وقت تک نہیں ہٹیں گے جب تک اس سے دو سوال نہ کرلیے جائیں؛ تم کس کی عبادت کرتے تھے؟اور تم نے رسولوں کو کیا جواب دیا؟۔ پہلے سوال کا جواب ’’لا إله إلا الله‘‘ ہے بایں طور کہ اس کی معرفت بھی ہو، اقرار بھی اور اس پر عمل بھی۔ دوسرے سوال کا جواب ’’أن محمدا رسول الله‘‘ ہے بایں طور کہ اس کی معرفت بھی ہو، اقرار بھی اور فرماں برداری اور اطاعت بھی۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے: اس بات کی شہادت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور یہ کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔