المحسن
كلمة (المحسن) في اللغة اسم فاعل من الإحسان، وهو إما بمعنى إحسان...
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ جب بندے صبح کو اٹھتے ہوں تو دو فرشتے آسمان سے اترتے نہ ہوں۔ ایک فرشتہ تو یہ کہتا ہے کہ اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کا بدلہ دے۔ اور دوسرا کہتا ہے کہ اے اللہ! روک کر رکھنے والے کے مال کو ہلاک فرما۔
لوگوں پر کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب دو فرشتے نہ اترتے ہوں۔ ان میں سے ایک کہتا ہے کہ اے اللہ! جو اپنے مال کو خیر کے کاموں خرچ کرتا ہے جیسے طاعت وبندگی، اہل و عیال اور اپنے مہمانوں پر تو، تو اسے دنیا اور آخرت میں اس کا بدل عطا فرما اور دوسرا کہتا ہے: اے اللہ! بخیل کو اور اس کے مال کو ہلاک کر دے جو اپنے مال کو ان مصارف میں خرچ نہیں کرتا جن میں خرچ کرنا اللہ تعالی نے اس پر واجب کیا ہے۔