الأحد
كلمة (الأحد) في اللغة لها معنيانِ؛ أحدهما: أولُ العَدَد،...
دل کى ایسی سختى ہے جو انسان کو بدخلقی اور بدسلوکى کى طرف لے جائے۔
قسوۃ ایک برى صفت ہے، اور یہ دل کى ایسی سختی کا نام ہے جس کى وجہ سے انسان برے اقوال واعمال میں واقع ہوتا ہے، وہ آخرت کو بھلا دیتا ہے، دنیا کا دلدادہ ہوجاتا ہے اور معصیت کاریوں کا شیدائی بن جاتا ہے، ساتھ ہی نیک اعمال اور اچھی خصلتوں جیسے دوسروں پر رحم کرنے، خوف اور خشیتِ الٰہی وغیرہ سے عاری ہوجاتا ہے۔
’قَسوۃ‘ کے لغوی معنى ہیں سختی اور درشتی کے، اور اس لفظ کا اصل معنى ہے کسی چیز کى پختگی اور مضبوطی۔ ’قسوۃ‘ کى ضد ہے رقت ونرمی۔ قسوۃ کے یہ معانی بھی آتے ہیں: خشکى، بگاڑ، خرابی اور جمود۔