البحث

عبارات مقترحة:

الحافظ

الحفظُ في اللغة هو مراعاةُ الشيء، والاعتناءُ به، و(الحافظ) اسمٌ...

الحيي

كلمة (الحيي ّ) في اللغة صفة على وزن (فعيل) وهو من الاستحياء الذي...

الحليم

كلمةُ (الحليم) في اللغة صفةٌ مشبَّهة على وزن (فعيل) بمعنى (فاعل)؛...

ذلت و رُسوائی
(الذُّلُّ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

نفس کا کمزور ہونا اور ناگواری کے ساتھ دوسرے کے لیے عاجزی اختیار کرنا۔

الشرح المختصر

’ذُلّ‘ نفس کی ایک صفت ہے جو انسان سے باہر کسی سبب کی وجہ سے ہوتی ہے؛ بایں طور کہ کوئی اس پر زور وزبردستی کرے جس کی وجہ سے یہ اس کا تابع اور ماتحت ہوجائے۔ ’ذلّ‘ کی دو قسمیں ہیں: پہلی قسم: قابلِ مذمت ذُل: اس سے مراد اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی دوسرے کے لیے رسوائی، کمزوری، خواری اور انکسار کے طور ہر عاجزی اختیار کرنا۔ دوسری قسم: قابلِ تعریف ذُل: اس سے مراد اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے لیے عاجزی وفروتنی اختیار کرنا ہے۔ یہ دنیا وآخرت میں عزت وشرف اور مدد و نصرت کا عنوان ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

الذُّلُّ: کمزوری اور رسوائی۔ ’ذلّ‘ کی ضد عزت وقوت آتی ہے۔ ذُل کا اصل معنی نرمی اور آسانی ہے۔ یہ فرمانبردار ہونے اور سر تسلیم خم کر دینے کے معنی میں بھی آتا ہے۔