المجيب
كلمة (المجيب) في اللغة اسم فاعل من الفعل (أجاب يُجيب) وهو مأخوذ من...
کسی شخص کے وہ راز دار ساتھی جن سے وہ ہر خاص وعام معاملے میں مشاورت کرتا ہو، اور ان کی وفاداری پر اسے پورا بھروسہ ہو۔
بِطانۃ الشخص: ان سے مراد کسی شخص کے وہ خاص ساتھی ہیں جن پر وہ اپنے ہر معاملے میں اعتماد کرتا ہو، انھیں قریب رکھتا ہو، اور ان سے اپنے خفیہ معاملات بیان کرتا ہو۔ جیسے قاضی کے لئے وکلاء، کاتب اور اس کے شریکِ کار وغیرہ اور حاکم کے لئے اس کے وزراء وغیرہ۔ راز داروں کی دو قسمیں ہیں: 1. خیرخواہ راز دار: یہ نیکوکار متقی، امانت دار اور اللہ سے ڈرنے والے راز دار ہیں۔ 2. برے راز دار: یہ بدخواہ رازدار ہیں جو خائن اور فاجر ہیں۔
البِطانَةُ: انسان کے ساتھی اور خاص الخاص لوگ۔ اسی سے کہا جاتا ہے: ”أَبْطَنْتَ الرَّجُلَ“ یعنی اس نے اسے اپنا خاص اور رازدار بنالیا، اور اسے اپنے سے قریب کرلیا اور اپنے رازوں سے آگاہ کردیا۔ بطانۃ اصل میں اِبطان سے ماخوذ ہے جو کہ چھپانے کے معنی میں آتا ہے۔