العظيم
كلمة (عظيم) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) وتعني اتصاف الشيء...
اللہ کی صفاتِ جمال اور اچھے افعال کا ذکر کرکے اس کی قابل تعریف خوبیوں کو بار بار بیان کرنا اور انہیں شمار کرنا۔
ثنا: وہ کام کرنا جس سے مطلقاً تعظیم کا احساس ہوتا ہو یا پھر ممدوح کی خوبیوں کا ذکر کرنا اور انھیں تعظیم کے طور پر بیان کرنا، چاہے ایسا زبان سے کیا جائے یا دل سے یا اعضا وجوارح سے، اور چاہے یہ کسی شے کے بدلے میں ہو یا اس کے بغیر ہو۔ چنانچہ اس میں حمد، شکر اور مدح سب شامل ہیں۔ اللہ تعالی کی ثنا ان صفاتِ کمال و جمال کے ذکر سے ہوتی ہے جنھیں اللہ تعالی نے اپنے لیے ثابت کیا ہے، یا اس کے رسولﷺ نے اس کے لیے ثابت کیا ہے۔
ثنا: وہ تعریف یا مذمت جس سے آپ کسی انسان کو موصوف کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے: ”أَثْنَيْتُ عَلَيهِ خيراً وبِخَيرٍ“ یعنی میں نے اس کی عمدہ تعریف کی، ”وأَثْنَيْتُ علَيهِ شَرّاً وبِشَرٍّ“ یعنی میں نے برائی کے ساتھ اس کا ذکر کیا۔ بعض نے ’ثنا‘ کو صرف مدح وتعریف کے ساتھ خاص کیا ہے۔ یہ اصل میں " ثَنْی" سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے ’موڑنا اور کسی شے کے ایک حصے کو دوسرے پر لپیٹنا‘۔