البحث

عبارات مقترحة:

الحفي

كلمةُ (الحَفِيِّ) في اللغة هي صفةٌ من الحفاوة، وهي الاهتمامُ...

المجيد

كلمة (المجيد) في اللغة صيغة مبالغة من المجد، ومعناه لغةً: كرم...

الحكم

كلمة (الحَكَم) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فَعَل) كـ (بَطَل) وهي من...

مضبوط و مستحکم کرنا
(إِحْكامٌ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

کسی شے کو مضبوط کرنا اور اس میں فساد اور خلل واقع ہونے کو روکنا۔

الشرح المختصر

’إحْكام‘ کا معنی یہ ہے کہ ’ہر شے کو اس کی مناسب جگہ پر رکھا جائے‘ تاکہ اس سے مقصود حکمت حاصل ہوسکے۔ یہ فاعل (کام کرنے والے) کے علم اور اس کی حکمت کا ثبوت ہے۔ نیز یہ کمالِ خالق اور اس کی عظمت اور وحدانیت پر دلالت کرنے والی سب سے بڑی عقلی دلیلوں میں سے ایک ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

الإِحْكامُ: ’استحکام و پختگی‘۔ کہا جاتا ہے: ”أَحْكَمْتَ صُنْعَ الشَّيْءِ“ یعنی تم نے اس شے کو مضبوطی اور مہارت کے ساتھ بنایا۔ ’حکیم‘ اس شخص کو کہا جاتا ہے جو امور میں ماہر ہو۔ ’إحكام‘ کا حقیقی معنی ہے: ’روکنا‘۔ اور ہر وہ شے جسے آپ نے بگڑنے سے روک دیا تو درحقیقت آپ نے اسے مضبوط و مستحکم کر دیا۔