البحث

عبارات مقترحة:

القريب

كلمة (قريب) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فاعل) من القرب، وهو خلاف...

الفتاح

كلمة (الفتّاح) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) من الفعل...

الولي

كلمة (الولي) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) من الفعل (وَلِيَ)،...

انس - رضی اللہ عنہ - سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: مسجد وں میں پیشاب اور نجاست مناسب نہیں ہیں۔ یہ تو اللہ تعالی کے ذکر اور قرآن پڑھنے كے لئے بنائی گئی ہیں۔ أو كما قال رسول الله ۔

شرح الحديث :

اس حدیث کے پیچھے ایک قصہ ہے جسے انس - رضی اللہ عنہ - نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں کہ ’’ ہم لوگ رسول اللہ کے ساتھ مسجد میں تھے۔ اسی دوران ایک اعرابی آیا اور اس نے اٹھ کر مسجد ہی میں پیشاب کرنا شروع کر دیا۔ رسول اللہ کے صحابہ نے اسے منع کرنے کے لیے اسے آوازیں دیں کہ: نہ، نہ۔ ایک اور روایت میں ہے کہ انھوں نے اسے جھڑکا۔ اس پر رسول اللہ نے فرمایا کہ: اس کا پیشاب نہ روکو، اسے کرنے دو۔ اس پر انھوں نے اسے چھوڑ دیا یہاں تک کہ اس نے پیشاب کر لیا۔ پھر رسول اللہ نے اسے بلایا اور فرمایا: ان مساجد میں پیشاب اور گندگی کرنا مناسب نہیں۔۔۔۔۔ نبی نے وضاحت فرمائی کہ مساجد میں گندگی اور نجاست پھیلانا مناسب نہیں بلکہ یہ تو نماز، قرآن اور ذکر کے لیے بنائی گئی ہیں۔ چنانچہ مومن پر لازم ہے کہ وہ اللہ کے گھروں کا احترام کرے۔ ان میں کسی قسم کی گندگی اور نجاست نہ پھیلانے اور نہ ہی ان میں اپنی آواز کو بلند کرے بلکہ انتہائی ادب کے ساتھ رہے کیوں کہ مساجد اللہ کے گھر ہیں۔ شرح رياض الصالحين لابن عثيمين(6/438)۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية