البحث

عبارات مقترحة:

السلام

كلمة (السلام) في اللغة مصدر من الفعل (سَلِمَ يَسْلَمُ) وهي...

البارئ

(البارئ): اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على صفة (البَرْءِ)، وهو...

الحكم

كلمة (الحَكَم) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فَعَل) كـ (بَطَل) وهي من...

مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ: میں نے غزوۂ تبوک کے موقع پر نبی کو وضو کرایا۔ آپ نے موزوں کے اوپر بھی مسح کیا اور نیچے بھی۔

شرح الحديث :

مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ اس حدیث میں بتا رہے ہیں کہ وہ غزوۂ تبوک میں تھے۔ کہتے ہیں: (وضَّأتُ النبي) یعنی میں وضو کے پانی کو آپ کے ہاتھوں پر انڈیل رہا تھا۔ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: (فمسح أعلى الخف وأسفله)۔ اس میں موزے پر مسح کرنے کی جگہ کا بیان ہے اور اس بات کی وضاحت ہے کہ موزے پر مسح اوپر بھی کیا جاتا ہے اور نیچے بھی۔ تاہم اس حدیث میں ضعف ہے۔ موزے کے اوپر بھی مسح کرنا اور نیچے بھی، یہ کسی صحیح مرفوع حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ تاہم علی رضی اللہ عنہ اور مغیرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا درست اسناد کے ساتھ مروی حدیث میں آیا ہے کہ مسح صرف موزوں کے اوپری حصہ پر کیا جائے گا۔ چنانچہ راجح یہی ہے کہ مسح کی جگہ موزے کا اوپر والا حصہ ہے نہ کہ نیچے والا۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية