الإله
(الإله) اسمٌ من أسماء الله تعالى؛ يعني استحقاقَه جل وعلا...
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعا روایت ہے ک: ''تمہارے لیے دو مردار اور دو قسم کے خون حلال کئے گئے ہیں۔ رہے دو مردار تو وہ مچھلی اور ٹڈی ہیں، جب کہ دو قسم کے خون جگر اور تلی ہیں۔''
ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک فقہی حکم شرعی بیان کررہے ہیں جس كا تعلق بعض اشیاء کے کھانے كى حلت سے ہے۔ ان میں سے ایک تو مردہ ٹڈی اور مردہ مچھلی کےکھانے کو حلال قرار دینے کے بارے میں ہے۔ جبکہ دوسرا: دو قسم کے خون کے کھانے کے جائز ہونے سے متعلق ہے اور وہ دونوں جگر اور تلی ہیں۔ یہ دونوں حکم مردار اور خون کھانے کی حرمت سے مستثنی ہیں۔ فتح ذي الجلال والإكرام بشرح بلوغ المرام: (ج1 /103)