البحث

عبارات مقترحة:

الواحد

كلمة (الواحد) في اللغة لها معنيان، أحدهما: أول العدد، والثاني:...

الأكرم

اسمُ (الأكرم) على وزن (أفعل)، مِن الكَرَم، وهو اسمٌ من أسماء الله...

الجميل

كلمة (الجميل) في اللغة صفة على وزن (فعيل) من الجمال وهو الحُسن،...

ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ نے فرمایا: "جس نے کتاب اللہ کا ایک حرف پڑھا اس کے لیے ایک نیکی ہے اور ایک نیکی کا اجر اس طرح کی دس نیکیوں کے برابر ہوتا ہے۔ میں نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے؛ بلکہ الف (ا) ایک حرف ہے، لام (ل) ایک حرف ہے اور میم (م) بھی ایک حرف ہے"۔

شرح الحديث :

اس حدیث میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کر رہے ہیں کہ نبی نے بتایا کہ ہر وہ مسلمان جو کتاب اللہ کا ایک حرف پڑھتا ہے اسے ایک حرف کے بدلے میں دس نیکیاں ملتی ہیں۔ آپ نے فرمایا: "میں یہ نہیں کہتا کہ "الم" ایک حرف ہے"۔ یعنی میں یہ نہیں کہتا کہ ان تینوں حروف کا مجموعہ ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے ، لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے۔ چنانچہ اسے پڑھنے والے کو تیس نیکیاں ملتی ہیں ۔ یہ ایک عظیم نعمت اور بہت بڑا اجر ہے۔ اس لیے انسان کو چاہیے کہ وہ کثرت کے ساتھ اللہ عز وجل کی کتاب کی تلاوت کرے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية