الغفار
كلمة (غفّار) في اللغة صيغة مبالغة من الفعل (غَفَرَ يغْفِرُ)،...
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہتی ہیں کہ ’’ رسول اللہ ﷺ جامع دعاؤں کو پسند فرماتے تھے اور اس کے علاوہ کی دعاؤں کو چھوڑ دیتے تھے‘‘۔
نبی ﷺ جب دعا مانگتے تھے تو جامع ترین دعا کا انتخاب کرتے۔ آپ ﷺ جامع و عام الفاظ کا انتخاب کرتے اور اسی طرح ایسی دعا کا انتخاب فرماتے جس کے الفاظ کم اور معانی زیادہ ہوں۔ تاہم تمام احوال میں ایسا نہیں ہوتا تھا۔ اور راوی نے اسی چیز کی خبر دی ہے جو اس کے علم میں تھی۔ اور ایسی دعائیں بھی وارد ہیں جن میں بہت تفصیل اور طوالت ہے۔ اور دونوں ہی صورتیں مشروع ہیں۔