البحث

عبارات مقترحة:

الآخر

(الآخِر) كلمة تدل على الترتيب، وهو اسمٌ من أسماء الله الحسنى،...

الحفيظ

الحفظُ في اللغة هو مراعاةُ الشيء، والاعتناءُ به، و(الحفيظ) اسمٌ...

الحميد

(الحمد) في اللغة هو الثناء، والفرقُ بينه وبين (الشكر): أن (الحمد)...

ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول نے فرمایا: "مومن اپنے مومن بھائی کا آئینہ ہے۔"

شرح الحديث :

اس حدیث میں ایک بے مثل پیغمبرانہ بیان اور بلیغ (جامع ومعنى خيز) تشبیہ ہے، جو ايک مسلمان بھائی کے اپنے بھائی كے متعلق رویے کی وضاحت کرتی ہے اور اس کے تئیں اس کی ذمہ داری كا تعین کرتی ہے۔ چنانچہ مسلمان اپنے بھائی کی اچھے اخلاق کی طرف راہنمائی کرتاہے تو وہ انہیں اپناتا ہے، اور برے اخلاق سے خبردار كرتا ہے تو وه ان سے گریز کرتا ہے۔ لہٰذا وہ اس کے ليے صیقل شدہ آئينے کے مانند ہے جو اسے اس کا سراپا حقيقى شكل میں دکھاتا ہے۔ اس حدیث سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ مومن کو نصیحت کرنا واجب ہے۔ لہٰذا جب وه اپنے بھائی کى خامیوں اور غلطیوں میں سے کسی چیز پر مطلع ہوتو اسے اس پر متنبہ کرے اور ان کی اصلاح کى طرف اس کی راہنمائى كرے۔ ليكن یہ صرف اس کے اور اس کے بھائی کے مابین ہونا چاہیے، کیونکہ برسرِعام نصیحت کرنا رسوائی ہے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية