البحث

عبارات مقترحة:

العالم

كلمة (عالم) في اللغة اسم فاعل من الفعل (عَلِمَ يَعلَمُ) والعلم...

الكبير

كلمة (كبير) في اللغة صفة مشبهة باسم الفاعل، وهي من الكِبَر الذي...

الغني

كلمة (غَنِيّ) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) من الفعل (غَنِيَ...

سمرة بن جندب رضى الله عنہ سے یہ حدیث مرفوعاً مروی ہے کہ ’’اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ یہ کلمات چارہیں، تم ان میں سے جسے چاہو پہلے کہو، اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ’’سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ، وَاَللَّهُ أَكْبَرُ‘‘۔

شرح الحديث :

حدیث میں ان چار جملوں کی فضیلت کا بیان ہے اور اس بات کی وضاحت ہے کہ یہ کلمات اللہ کے ہاں بشری کلام میں سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں کیونکہ یہ انتہائی عظیم امور پر مشتمل ہیں ۔ ان میں اللہ کی پاکیزگی کا بیان ہے اور اللہ کو اس کی سزاوار صفاتِ کمال سے متصف کیا گیا ہے اور اس کی یکتائیت و کبیریائی کا اظہار ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس حدیث میں اس بات کی بھی وضاحت ہے کہ ان کی فضیلت اور ان سے ملنے والا ثواب اس بات کا متقاضی نہیں کہ انہیں اسی ترتیب سے پڑھا جائے جس ترتیب سے یہ حدیث میں وارد ہوئے ہیں۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية