الواسع
كلمة (الواسع) في اللغة اسم فاعل من الفعل (وَسِعَ يَسَع) والمصدر...
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "مؤمن میں دو خصلتیں کبھی جمع نہیں ہو سکتیں؛ ایک بخل اور دوسری بد اخلاقی"۔
حدیث میں اس بات کا بیان ہے کہ مؤمن میں یہ دو خصلتیں کبھی جمع نہیں ہو سکتیں یعنی بخل اور بد اخلاقی۔ حدیث کے مفہوم مخالف سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جو شخص نعمت ایمان سے محروم ہو، اس میں یہ صفات موجود ہو سکتی ہیں؛ کیوں کہ وہ اس ایمان سے تہی دست ہوتا ہے، جو انسان کو بد اخلاقی سے روکتا ہے۔ مؤمن جس میں یہ دونوں خصلتیں جمع نہیں ہوتیں، اس سے مراد حقیقی مؤمن ہے اور کسی میں ان صفات کا پایا جانا اس بات کی علامت ہے کہ اس کا ایمان ناقص ہے۔