الودود
كلمة (الودود) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعول) من الودّ وهو...
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے پوچھا: "اے اللہ کے رسول! میں نے زمانۂ جاہلیت میں نذر مانی تھی کہ میں ایک رات -اور دوسری روایت کے مطابق ایک دن- مسجد حرام میں اعتکاف کروں گا۔ (اس کے بارے میں کیا حکم ہے کہ آیا میں اس نذر کو پورا کروں یا نہیں؟)۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اپنی نذر کو پورا کرو"۔
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے زمانۂ جاہلیت میں نذر مانی تھی کہ وہ ایک رات مسجد حرام میں اعتکاف کریں گے۔ انںھوں نے نبی ﷺ سے اس نذر کے حکم کے بارے میں پوچھا، جو انھوں نے زمانۂ جاہلیت میں مانی تھی۔ آپ ﷺ نے انھیں اپنی نذر کو پورا کرنے کا حکم دیا۔