البحث

عبارات مقترحة:

الحكم

كلمة (الحَكَم) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فَعَل) كـ (بَطَل) وهي من...

العظيم

كلمة (عظيم) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) وتعني اتصاف الشيء...

السميع

كلمة السميع في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) بمعنى (فاعل) أي:...

سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا ایسی جماعت پر سے گزر ہوا جو بطور مقابلہ تیر اندازی کر رہی تھی، تو آپ نے (انہیں دیکھ کر) فرمایا: ’’اے اولادِ اسماعیل! تم تیر اندازی کرو، کیوں کہ تمہارے باپ (اسماعیل علیہ السلام) بھی تیر انداز تھے۔‘‘

شرح الحديث :

سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بتا رہے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا گزر اپنے چند ساتھیوں پر ہوا جو تیراندازی کا مقابلہ کر رہے تھے کہ کون اپنے ساتھی پر سبقت لے جاتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ان کی تائید کی اور یہ کہہ کر ان کا حوصلہ بڑھایا کہ: ’’اے اولادِ اسماعیل تیر اندازی کرو‘‘ یعنی اس کو لازم پکڑو اور اس پر قائم رہو کیوں کہ اے اولاد اسماعیل! یہ تمہارے اوپر اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ اور آپ اس سے عربوں کو مراد لے رہے تھے، کیوں کہ تمہارے باپ اسماعیل بن ابراہیم علیہما السلام ایک اچھے اور بہترین تیر انداز تھے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية