الواحد
كلمة (الواحد) في اللغة لها معنيان، أحدهما: أول العدد، والثاني:...
ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ‘‘داود علیہ السلام کی دعاؤں میں سے ایک دعا یہ تھی : «اللهم إني أسألك حُبَّكَ، وحُبَّ من يحبك، والعملَ الذي يبلغني حُبَّكَ، اللهم اجعل حُبَّكَ أَحَبَّ إليَّ من نفسي، وأهلي، ومن الماء البارد» ”اے اللہ ! میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں اور اس شخص کی محبت مانگتا ہوں جو تجھ سے محبت کرتا ہے اور ایسا عمل چاہتا ہوں جو مجھے تیری محبت تک پہنچا دے۔ اے اللہ ! تو اپنی محبت کو مجھے میری جان، میرے گھر والوں اور ٹھنڈے پانی سے زیادہ محبوب بنا دے‘‘۔
حضرت داؤد علیہ السلام نے اپنے رب تبارک و تعالیٰ سے اس کی محبت، اس کے اولیا کی محبت اوران اعمالِ صالحہ کی محبت طلب کی، جو انھیں رب تبارک و تعالیٰ سے قریب کردیں اور جو ان کے لیے اللہ کی محبت کا سبب ہیں اوریہ کہ رب تبارک و تعالیٰ ان کے لیے اپنی محبت کو ان کی جان، اولاد، مال اور ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ کردے۔