المحيط
كلمة (المحيط) في اللغة اسم فاعل من الفعل أحاطَ ومضارعه يُحيط،...
حسن رضی اللہ عنہ، عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا: "عِنِّینْ (مردانہ کمزوری میں مبتلا شخص یعنی نامرد) کو ایک سال کی مہلت دی جائے گی اور اگر وہ ٹھیک ہوجائے تو بہتر ہے، بصورت دیگر ان دونوں میں جدائی کروائی جائے۔
اس اثر (صحابی رسول ﷺ کے قول) میں اس مسئلہ کی وضاحت کی گئی ہے کہ جماع کی قوت نہ رکھنے والے شخص کو ایک سال کی مہلت دی جائے گی اور اگر وہ اس پر قادر ہوجائے تو بیوی کے ساتھ اس کا نکاح برقرار رہے گا ورنہ دونوں کے درمیان نکاح کو فسخ کردیا جائے گا۔