البحث

عبارات مقترحة:

العظيم

كلمة (عظيم) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) وتعني اتصاف الشيء...

الخبير

كلمةُ (الخبير) في اللغةِ صفة مشبَّهة، مشتقة من الفعل (خبَرَ)،...

العليم

كلمة (عليم) في اللغة صيغة مبالغة من الفعل (عَلِمَ يَعلَمُ) والعلم...

خُطباتِ حرم (امام حرم شیخ محمد بن عبد اللہ السبیلؒ کےخُطبات جمعہ کا پہلا مطبوع مجموعہ)

الأردية - اردو

المؤلف ابو المکرم عبد الجلیل ، صفي الرحمن المباركفوري
القسم كتب وأبحاث
النوع نصي
اللغة الأردية - اردو
المفردات الخطب المنبرية
خطباتِ حرم : اسلام میں جمعہ کے دن کی بڑی اہمیت وفضیلت ہے،اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں سورۃ الجمعہ نام کی ایک مستقل سورت نازل فرمائی ہے جس کی آخری تین آیات خاص کرجمعہ سے متعلق ہیں،اورحدیث میں اسے ہفتہ کی عید کا دن قرار دیا گیا ہے،اورامام ابن القیمؒ نے اپنی کتا ب (زادالمعاد) میں جمعہ کے خصائص وفضائل کے ضمن میں خطبہ جمعہ کو خصوصی طورسے ذکرکیا ہے کیونکہ اس میں اللہ کی حمدوثنا بیان کی جاتی ہے، اللہ کی وحدانیت اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی گواہی دی جاتی ہے، بندوں کو اللہ کے احسانات وانعامات یاد دلائے جاتے ہیں، اوراس کے عذاب وعقاب پر متنبہ کیا جاتا ہے۔اوریہی خطبئہ جمعہ کا اصل مقصد ہے۔اوریہ بات اپنی جگہ مسلّم ہے کہ نمازجمعہ کے لئے خطبہ شرط ہے جس کے بغیرجمعہ کی نماز درست نہیں،لیکن خطیب کی شخصیت اورمنبرکے شرف وفضیلت کے اعتبارسے خطبہ کی اہمیت بھی بڑھ جاتی ہے،خطیب اورمنبرکی شان وشوکت جتنی ہی زیادہ ہوگی اس کے خطبات کواتنی ہی اہمیت حاصل ہوگی۔ اورخانہ کعبہ دنیا کے تمام مسلمانوں کا قبلہ ہے اوراللہ کے فضل وکرم سے اس کے ائمہ وخطباء ہرلحاظ سے اپنے اندرایک امتیازی شان رکھتے ہیں،ان ائمہ وخطباء میں اللہ تعالیٰ نے امام حرم شیخ محمد بن عبد اللہ السبیل رحمۃ اللہ علیہ کو بڑا مقام ومرتبہ عطا کیا ،آپ مسجد حرام مکہ مکرمہ کے امام وخطیب ہونے کے ساتھ حرمین شریفین کے امورکے سربراہ بھی رہے،آپ کی شخصیت پوری دنیائے اسلام میں معروف ومسلّم ہے اور آپ کے مؤثّروگرانقدر خطبات کو بڑی مقبولیت حاصل ہے،،ذلک فضل اللہ یؤتیہ من یشاء۔ زیرنظرکتاب انہی امام موصوفؒ کے خُطبات کے پہلے مطبوع مجموعہ’’من منبرالمسجد الحرام‘‘ کا اردوترجمہ ہے،جسے مشہورعالمِ دین ابوالمکرم عبد الجلیلؒ نے سلیس وشستہ اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ یہ خطبات امام موصوفؒ کی ہمہ گیرعلمی شخصیت کے اعتبارسے بھی بڑے گرانقدر ہیں اور اس اعتبار سے بھی بڑی اہمیت کے حامل ہیں کہ امام موصوفؒ نے یہ خطبے خانہ کعبہ کے منبرسے ارشاد فرمائے ہیں۔ مراجعہ وتقدیم:مولاناصفی الرحمن مبارکپوریؒ ۔ ناشر: ادارۃ البحوث الاسلامیۃ،جامعہ سلفیہ،بنارس۔ہند