البحث

عبارات مقترحة:

الحافظ

الحفظُ في اللغة هو مراعاةُ الشيء، والاعتناءُ به، و(الحافظ) اسمٌ...

السيد

كلمة (السيد) في اللغة صيغة مبالغة من السيادة أو السُّؤْدَد،...

خُطباتِ حرم (امام حرم ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبدالعزیزالسدیس حفظہ اللہ کےخُطبات جمعہ کا پہلا مختصرمطبوع مجموعہ)

الأردية - اردو

المؤلف عبد الرحمن بن عبد العزيز السديس ، شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
القسم كتب وأبحاث
النوع نصي
اللغة الأردية - اردو
المفردات التاريخ وتقويم البلدان - الخطب المنبرية - تاريخ مكة والمدينة والأقصى - أحكام خطبة الجمعة
خُطبات حرم (کوکبۃ الکوکبۃ ): اسلام نے خطابت کی شان نہایت بلند کی ہے کیونکہ دعوت وتبلیغ میں فن خطابت کوخصوصی اہمیت حاصل ہے۔ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم خطباء کے امام اوران کے لئے بہترین نمونہ تھے۔خطابت کا یہ سنہرا سلسلہ سلف صالحین میں اسی طرح ایک سے دوسرے تک منتقل ہوتا رہا، یہاں تک کہ ہم تک بھی اس کی جھلکیاں اور آثارپہچنے۔موجودہ دورمیں انٹرنٹ کی ایجاد نے مسلمانوں تک اسلام کا پیغام پہنچانا بہت آسان کردیا ہے لہذا خطیب کی ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے، خطیب کو اس ماہرطبیب کی طرح ہونا چاہئے جو معاشرے کی بیماریوں کی تشخیص اوران کے اسباب کا جائزہ لے کرحکمت ودانائی سے صحیح علاج تجویزکرے۔اوراس سلسلے میں اسے اپنے سامنے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ رکھنا چاہئے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ معتدل اور متوازن راستہ فراہم کرتا ہے۔خطیب کو چاہئے کہ اپنے خطاب میں لوگوں کے دلوں کو جوڑنے اور ان میں اتحاد پیدا کرنے والی باتیں کرے تاکہ ان میں ایسی دراڑیں نہ پڑیں جن سے معاشرے کی چُولیں ڈھیلی ہوں۔ یقیناً وہ خطیب عقلمند ہوگا جو اپنے منصب کو پہچانے ،اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور سامعین کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنی بات کو رکھے۔زیرنظرکتاب’’کوکبۃ الکوکبۃ‘‘ اختصار’’ کوکبة المنيفة من منبرالكعبة الشريفة"ان خطبات جمعہ کا پہلا مجموعہ ہے جو مسجد حرام کے امام وخطیب وسربراہ امورحرمین شریفین ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبد العزیز السدیس حفظہ اللہ نے ارشاد فرمائے ہیں اورجسے افادہ عام کی خاطرشیخ عبد الہادی عمری مدنی حفظہ اللہ نے بہترین اردو قالَب میں ڈھالا ہے۔قارئین کرام!یہ بات واضح رہے کہ امام محترم ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس حفظہ اللہ کی دنیا بھرمیں تلاوت قرآن مجید کے منفرد اسلوب کی وجہ سے ایک خاص پہچان ہے۔دنیا کے کروڑوں مسلمان آپ کے اسلوب تلاوت سے اپنی تلاوت کو مربوط کرنا باعثِ سعادت سمجھتے ہیں۔اس بلند مقام کے ساتھ ساتھ آپ نہایت بلند پایہ خطیب،پختہ عالم دین اور صاحب ِ اسلوب ادیب ہیں۔آپ کے خطبات کی شان نرالی ہے،زبان وبیان کی مہارت گویا موجیں مارتا ہوا سمندر ہے۔عموماً حمد وثنا ہی میں خطبے کے موضوع کا خلاصہ سمیٹ دیتے ہیں،پھرحالاتِ حاضرہ پر بقدر ضرورت تبصرہ اورعالم اسلام کے مرکزی منبرسے متعلقین،حکّام،مبلغین،صحافی،اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے لئے ان کی ذمہ داریوں کی حکیمانہ اسلوب میں یاد دہانی آپ کا خاص امتیازہے۔ علامہ موصوف کے دل میں دنیا بھرکے مسلمانوں کے لئے جوتڑپ ہے اس کا اندازہ ان خطبات پر نظرڈالتے ہی ہوجاتا ہے۔اورامّتِ مسلمہ کے لئے شیخ محترم کی پرسوز دعاؤں کا تذکرہ توزبان زدخاص وعام ہے۔ خطباتِ جمعہ کا یہ خوبصورت گلدستہ امام حرم کی طرف سے دنیا کے ائمہ وخطبائے مساجد کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے۔ (نظرثانی:طارق جاویدعارفی اوران کے رفقاء ناشر:مکتبہ دارالسلام،ریاض۔سعودی عرب)