البحث

عبارات مقترحة:

الرقيب

كلمة (الرقيب) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) بمعنى (فاعل) أي:...

العليم

كلمة (عليم) في اللغة صيغة مبالغة من الفعل (عَلِمَ يَعلَمُ) والعلم...

السلام

كلمة (السلام) في اللغة مصدر من الفعل (سَلِمَ يَسْلَمُ) وهي...

استنباط
(الاسْتِنْبَاط)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

فقہ کے تفصیلی دلائل سے شرعی احکام کے استخراج کی کیفیت جاننے کے عمل کو استنباط کہا جاتا ہے۔

الشرح المختصر

استنباط: فقہ کے تفصیلی دلائل سے شرعی احکام کے استخراج کے طریقۂ کار کو جاننا۔ اس کا تعلق استدلال کے شرائط کی معرفت سے ہے۔ جیسے نص کو ظاہر پر، متواتر کو آحاد پر اور دلائل کا آپس میں تعارض (ہونے کی صورت میں کسی ایک کو دوسرے پر) ترجیح دینا۔ اور ان اسباب کی معرفت حاصل کرنا جن کے ساتھ دلائل کو ایک دوسرے پر ترجیح دی جاتی ہے نیز اس طرح کی اور بھی بہت سی تفصیلات جن کا ذکر اجتہاد کی ابحاث میں تفصیل کے ساتھ کیا گیا ہے، ان کا بھی علم ہونا ضروری ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

استنباط: (یہ باب استفعال سے) ’أَنْبَطَ الماءَ، إنْباطاً‘ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے پانی نکالنا۔ اس کی اصل ’نَبَط‘ ہے۔ کنواں کھودنے پر پہلے پہل جو پانی نکلتا ہے اسے ’نبط‘ کہا جاتا ہے۔