الجبار
الجَبْرُ في اللغة عكسُ الكسرِ، وهو التسويةُ، والإجبار القهر،...
فقہی مذاہب کے علماء کے نزدیک مشہور وہ قول ہے جس کی دلیل مضبوط ہو یا اس کے کہنے والوں کی تعداد زیادہ ہو یا اس میں اس طرح کا کوئی اور سبب پایا جائے۔
کسی مذہب میں مختلف اقوال کے مابین ترجیح دیتے وقت فقہی مذاہب کی اپنی اپنی اصطلاح کے اعتبار سے ”مشھور“ کا معنی مختلف ہوتا ہے: 1۔ مالکیہ کے نزدیک: مشہور وہ قول ہے جس کی دلیل قوی ہو۔ ایک قول یہ ہے کہ: جس کے قائلین کی تعداد زیادہ ہو اور ضروری ہے کہ اسے نقل کرنے والے تین سے زائد ہوں۔ 2۔ شافعیہ کے نزدیک: مشہور سے مراد وہ قول ہے جو امام شافعی کی طرف منسوب ہو جبکہ اس کے مخالف قول میں کوئی قوت نہ ہو۔ 3۔ حنابلہ کے نزدیک: اس سے مراد وہ قول ہے جس کی نسبت امام یا اس کے متبعین میں سے کسی کی طرف مشہور ہو خواہ یہ شہرت اس قول کے قائلین کی کثرت کی بنا پر ہو یا کثرتِ طرق یا پھر قوتِ دلیل کی وجہ سے ہو۔
المَشْهورُ: منتشر اور پھیلا ہوا۔ اس کے متضاد الفاظ ”المنكر“ اور ”المَجهُول“ ہیں۔ ”الإِشهار“ کا حقیقی معنی ہے: کسی شے کو ظاہر اور مشتہر کرنا۔