الظاهر
هو اسمُ فاعل من (الظهور)، وهو اسمٌ ذاتي من أسماء الربِّ تبارك...
تکبر، خودپسندی اور دوسروں پر اپنی بڑائی جتانا۔
خُيَلاء: یہ ایک انتہائی مذموم اخلاقی صفت ہے جو اللہ کے غضب کا باعث ہوتی ہے۔ اس کا معنی ہے: لوگوں پر بڑائی جتانا اور تکبر کرنا، ان سے اپنے آپ کو برتر سمجھنا اور انہیں حقیر جاننا اور ان کے مابین جھگڑا پیدا کرنا۔ یہ ایسی صفات میں سے ہے جس سے ایمان میں کمی ہوتی ہے اور یہ تقوی کے منافی ہے جو اللہ کو محبوب ہے۔ 'خیلاء' کی صفت کا اظہار عموماً افعال کی صورت میں ہوتا ہے مثلا چال، سواری یا لباس میں اظہار تکبر کرنا۔
خُيَلاء (خاء کے پیش نیز زیر ، دونوں کے ساتھ): تکبر، خودپسندی اور لوگوں کو حقیر جاننا۔