الحميد
(الحمد) في اللغة هو الثناء، والفرقُ بينه وبين (الشكر): أن (الحمد)...
وہ خلا جو کسی چیز کو سموئے ہوئے اور اسے گھیرے میں لیے ہو۔
’حیز‘ اس خالی جگہ اور خلا کو کہتے ہیں جس میں کوئی چیز سمائی ہوتی ہے چنانچہ وہ اسے جسم کی طرح گھیرے ہوئے ہوتی ہے۔ یہ ان الفاظ میں سے ہے جو نہ تو قرآن و سنت میں اس معنی میں آئے ہیں اور نہ ہی لغت میں۔ البتہ اگر حَیّز سے عالم سے اوپر والی خلا مراد لی جائے تو یہ معنی صحیح ہے اس لیے کہ اللہ تعالی اپنی مخلوق سے بلند اور اوپر ہے یعنی وہ ان سے اوپر اور ان سے جدا ہے۔
الحَيِّزُ: کنارہ اور گوشہ۔ اسی سے کہا جاتا ہے: ”تَحَيَّزَ الرَّجُلُ“ یعنی آدمی ایک طرف ہو گیا۔ ’حَيِّز‘ کا معنی جگہ اور سمت بھی آتا ہے۔ ’حَيِّز‘ کا لفظ دراصل ’حَوْز‘ اور ’حِيَازَة‘ سے نکلا ہے جس کا معنی ہے: ’اکٹھا کرنا اور ساتھ ملانا‘۔