البحث

عبارات مقترحة:

الخالق

كلمة (خالق) في اللغة هي اسمُ فاعلٍ من (الخَلْقِ)، وهو يَرجِع إلى...

الغفور

كلمة (غفور) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعول) نحو: شَكور، رؤوف،...

المؤمن

كلمة (المؤمن) في اللغة اسم فاعل من الفعل (آمَنَ) الذي بمعنى...

گریہ و زاری کرنا
(التَّضَرُّع)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

اللہ عز وجل کے سامنے اپنی تہی دامنی اور ضرورتمندی کا بے حد احساس۔

الشرح المختصر

تکالیف و مصائب اور ہر قسم کے حالات میں تضرُّع کرنا اہم عبادات میں سے ہے۔ ایسا خشوع اور عاجزی وانکساری کے ساتھ اللہ کی طرف متوجہ ہو کر اور اس سے مدد کا طالب ہوکر کیا جاتا ہے۔ اللہ تعالی یہ پسند کرتا ہے کہ اس کا بندہ اس کے سامنے تہی دامنی اور حاجت مندی کا اظہار کرے،چاہے ایسا دعا میں ہو یا عبادت میں۔ تضرع کے کچھ افضل اوقات بھی ہیں جیسے سحر کے وقت نماز، اذان و اقامت کے درمیان اورجمعہ کے دن عصر کا آخری وقت وغیرہ۔

التعريف اللغوي المختصر

التَّضّرُّعُ: بے بسی اور عاجزی کا اظہار کرنا۔ جب کوئی شخص اپنی لاچاری اور فروتنی کا اظہار کرے تو کہا جاتا ہے: تَضَرَّعَ الرَّجُلُ، يَتَضَرَّعُ، تَضَرُّعاً۔ یہ دراصل ”الضَرَع“ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے: نرمی اور کمزوری۔