التواب
التوبةُ هي الرجوع عن الذَّنب، و(التَّوَّاب) اسمٌ من أسماء الله...
شریعت کا کسی کام کو ترک کرنے کا الزامی حکم۔
تحریم: شریعت کے احکامِ تکلیفیہ خمسہ (واجب، مندوب، مباح، حرام، مکروہ) میں سے ایک حکم ہے۔ اس سے مراد ہر وہ شے ہے، جس کو چھوڑنے کا اللہ اور اس کے رسولﷺنے یا دونوں میں سے کسی ایک نے الزامی طور پر حکم دیا ہو۔ اگر کوئی شخص اطاعت کے جذبے سے کوئی حرام کام چھوڑتا ہے، تو اسے ثواب ملتا ہے اور اس کا مرتکب سزا کا مستحق ہوتا ہے۔ فعلِ حرام کے مرتکب کو فاسق کا نام دیا جاتا ہے۔
تحریم: ممانعت۔ حرام یا محرّم شے سے مراد ممنوع شے ہوتی ہے۔ یہ مباح، اجازت اور جواز کی ضد ہے۔ تحریم کے اصل معنی ’منع‘ کے ہیں۔ کہا جاتا ہے ’حَرَّمَ الشیءَ‘ کہ فلاں چیز سے اسے روک دیا اور اس کی اجازت نہیں دی۔