البحث

عبارات مقترحة:

الفتاح

كلمة (الفتّاح) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) من الفعل...

المنان

المنّان في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) من المَنّ وهو على...

جنگ میں پیٹھ پھیرنا
(التَّحَرُّفُ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

جنگجو کا اپنے دشمن کو پیٹھ پھیر کر بھاگ جانے کو ظاہر کرنا تاکہ وہ دوبارہ پلٹ کر اس پر حملہ آور ہوسکے۔

الشرح المختصر

جنگ میں تحرّف کا مطلب ہے جنگجو پیچھے بھاگ کرجائے اور واپس پلٹ کر وار کرے۔ اس لیے کہ جنگ پیچھے ہٹنے اور پلٹ کر وار کرنے نیز کرّ وفرّ سے عبارت ہے۔ یا یہ کہ تحرّف ایک پوزیشن کو چھوڑ کر دوسری ایسی پوزیشن اختیار کرنے کو کہتے ہیں جو جنگ کے زیادہ مناسب ہو، جیسے تنگ جگہ سے کشادہ جگہ، ناہموار میدان سے ہموار میدان، پیاس والی جگہ سے پانی والی جگہ کی طرف جانا، ھوا اور دھوپ کے رخ سے ہٹ کر اس سے بچنے کے لیے انہیں پیٹھ کے رخ کر دینا، یہ اور اس طرح کی جنگی چالیں سب جنگ میں تحرّف کے معنی میں شامل ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

تحرّف: مائل ہونا اور کسی چیز سے اعراض کرنا، پیٹھ پھیرنا۔