البحث

عبارات مقترحة:

المنان

المنّان في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) من المَنّ وهو على...

السلام

كلمة (السلام) في اللغة مصدر من الفعل (سَلِمَ يَسْلَمُ) وهي...

الأعلى

كلمة (الأعلى) اسمُ تفضيل من العُلُوِّ، وهو الارتفاع، وهو اسمٌ من...

بدّو، دیہاتی
(الأعْرَابُ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

وہ عرب باشندے جو بادیہ (دیہات) میں رہتے ہیں۔

الشرح المختصر

اعراب عرب کے بادیہ نشین لوگ۔ بادیہ ایک ایسی سر زمین کو کہا جاتا ہے جس میں مکانات نہیں ہوتے، وسیع وعریض صحرائی میدان ہوتے ہیں وہاں پانی اور چراگاہ بھی کی فراوانی ہوتی ہے۔ وہاں کے باشندوں کے گھر خیموں وغیرہ کے ہوتے ہیں۔ بادیہ نشین لوگ کسی ایک مقام پر زیادہ دنوں تک رہائش پذیر نہیں ہوتے۔ اعرابی کے بالمقابل حضری ہوتا ہے، حضری شہر اور قصبے کے باشندے کو کہتے ہیں۔

التعريف اللغوي المختصر

الأَعْرَابُ: عرب کے وہ باشندے جو دیہاتوں میں رہتے ہیں۔ لفظ بادیہ چراگاہ اور پانی والے وسیع وعریض میدان کو کہتے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اعراب، دیہاتی باشندوں کو کہا جاتا ہے خواہ وہ عجمی ہی کیوں نہ ہوں۔ تعرُّب: اعرابیوں کے ساتھ بادیہ میں رہائش پذیر ہونے کو کہتے ہیں۔