الأكرم
اسمُ (الأكرم) على وزن (أفعل)، مِن الكَرَم، وهو اسمٌ من أسماء الله...
کسی چیز کی ظاہری حالت۔
’ہیئت‘ کسی چیز کی ظاہری صفت کو کہتے ہیں، چاہے اس کا تعلق ’مرئیات‘ (دکھائی دینے والی چیزوں) سے ہو جیسے نماز میں ہاتھ سینے پر باندھنا یہ ایک ہیئت ہے۔ یا اس کا تعلق ’مسموعات‘ (سنائی دینے والی چیزوں )سے ہو جیسے نماز میں جہر کرنا۔
ہیئت: ’کسی چیز کی حالت یا کیفیت‘۔ کہا جاتا ہے کہ ’’هَاءَ الشَّخْصُ يَهَاءُ هَيْئَةً‘‘ (کوئی شخص تیار ہوا، تیار ہوتا ہے یا ہوگا، تیار ہونا وغیرہ) یعنی وہ دیدہ زیب تن اور خوبصورت ہوا۔ لفظِ ’ہیئت‘، ’تیار‘ہونے کے معنی میں آتا ہے۔ ’ہیئت‘ کے معانی میں شکل وصورت بھی آتی ہے۔