الحليم
كلمةُ (الحليم) في اللغة صفةٌ مشبَّهة على وزن (فعيل) بمعنى (فاعل)؛...
وہ صحابہ جنہیں رسول اللہ ﷺ نے اپنے اوپر نازل ہونے والے قرآن کی کتابت اور تدوین کے لئے مخصوص کر رکھا تھا ۔
نبیﷺ کے کچھ کاتبینِ وحی تھے جو آپﷺ پر نازل ہونے والی قرآنی آیات اور سورتوں کو لکھا کرتے تھے۔ چند صحابہ ایسے ہیں جو نبی ﷺ کے سامنے قرآن پاک لکھنے میں مشہور ہوئے جو کہ یہ ہیں: عبداللہ بن سعد بن ابی السرح القرشی العامری۔ یہ وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے مکہ میں نبیﷺ کے لئے لکھا، عثمان بن عفان بن ابی العاص القرشی، علی بن ابی طالب القرشی الھاشمی، ابی بن کعب بن قیس الانصاری الخزرجی، زید بن ثابت الانصاری الخزرجی، معاویہ بن ابی سفیان القرشی الاموی۔ رضوان اللہ علیھم۔ تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وحی کو ان کے علاوہ کسی اور نے نہیں لکھا۔ بلکہ ان کے علاوہ بھی ایسے صحابہ تھے جنہوں نے وحی کو لکھا جیسے ابوبکر، عمر، ابن مسعود، زبیر بن عوام، عامر بن فھیرۃ، عمرو بن العاص، مغیرۃ بن شعبہ، عبداللہ بن رواحہ، خالد بن ولید اور ثابت بن قیس رضی اللہ عنہم اجمعین وغیرہم۔