الحيي
كلمة (الحيي ّ) في اللغة صفة على وزن (فعيل) وهو من الاستحياء الذي...
یہ ایک ایسا علم ہے جس میں پورے قرآنِ کریم کى یا کسی ایک سورت کى آیتوں کى تعداد کے تعلق سے بحث کى جاتی ہی، ساتھ ہى آیت کى ابتدا اور انتہا کی نشاندہی بھی کى جاتی ہے۔
علمِ ”آیت شماری“ یا فنِ آیت شماری کا تعلق علومِ قرآن سے ہے، اس فن کے ضمن میں آیاتِ قرآنیہ کے مختلف پہلوؤں پر بحث کى جاتی ہے، خواہ وہ قرآن مجید کی کسی ایک متعین سورت یا تمام سورتوں کى آیتوں کى تعداد کا ذکر ہو اور ساتھ ہی آیتوں کى ابتدا وانتہا کى بھی توضیح کى جاتی ہے۔ اس علم کى بنیاد نصوص پر ہے کیوں کہ یہ علم نبی ﷺ کی جانب سےتوقیفی ہے کسى کو اپنے اجتہاد سے آیتوں کے آغاز وانتہا کی تحدید کا کوئی حق نہیں۔ لفظِ ”آی“ ”آیة“ کى جمع ہے اس کا اطلاق قرآنِ کریم کی کسی سورت کے ایک جزء پر ہوتا ہے جس کى کوئی ابتدا و انتہا ہو۔