البحث

عبارات مقترحة:

القادر

كلمة (القادر) في اللغة اسم فاعل من القدرة، أو من التقدير، واسم...

القدير

كلمة (القدير) في اللغة صيغة مبالغة من القدرة، أو من التقدير،...

الوارث

كلمة (الوراث) في اللغة اسم فاعل من الفعل (وَرِثَ يَرِثُ)، وهو من...

قبر کا بھینچنا
(ضَمَّةُ القَبْرِ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

قبر کے دونوں جانبوں کا میت کے جسم پر مِل جانا۔

الشرح المختصر

قبر کا بھینچنا سب سے پہلی وہ چیز ہے جس کا میت کو قبر میں رکھ دیے جانے کے بعد عالم برزخ میں سامنا ہوتاہے۔ اس سے کوئی شخص بھی نہیں بچتا چاہے وہ بڑا ہو یا چھوٹا۔ تاہم اس سلسلے میں لوگوں کے مابین ان کے عمل اور صورت حال کے مطابق فرق ضرور ہوتا ہے۔ مومن کے لیے قبر کا یہ بھینچنا ان اعمال کے بدلہ کے طور پر ہوتا ہے جو اس نے دنیا میں کیے ہوتے ہیں اور یہ اس کے گناہوں کی بخشش کا سبب بنتا ہے۔ چنانچہ قبر سکڑ کر مومن پر تنگ ہوجاتی ہے، پھر اس کے بعد وہ اس پر کشادہ ہو جاتی ہے اور اس کے لیے اس میں اس کی نگاہوں کی حد تک کشادگی کر دی جاتی ہے۔ نیکوکار کے لیے قبر کا یہ بھینچنا گناہ گار کو بھینچنے سے مختلف ہوتا ہے۔ گناہ گار کے لیے قبر کا یہ بھینچنا نیک مومن کو بھینچنے سے زیادہ سخت ہوتا ہے اور یہ سختی اس کی نافرمانی کے بقدر ہوتی ہے۔ البتہ کافر کے لیے قبر کا بھینچنا لمبا ہوتا ہے جو اس کے ساتھ ہمیشہ رہتا ہے۔ اللہ کی پناہ!