البحث

عبارات مقترحة:

الغني

كلمة (غَنِيّ) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) من الفعل (غَنِيَ...

السبوح

كلمة (سُبُّوح) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فُعُّول) من التسبيح،...

الغفور

كلمة (غفور) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعول) نحو: شَكور، رؤوف،...

صراطِ مستقیم (سیدھا راستہ)
(صراط مستقيم)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

اللہ تعالی کا راستہ جسے اس نے اپنے رسول ﷺ کی زبانی اپنے بندوں کے لیے متعین کیا اور اسے اپنے اوامر کی بجا آوری اور اپنے نواہی سے اجتناب اور اپنی دی ہوئی خبر کی تصدیق کے ذریعہ، اپنے تک پہنچانے والا قرار دیا۔

الشرح المختصر

’صراطِ مستقیم‘ سے مُراد وہ شریعت ہے جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول ﷺ کو مبعوث فرمایا۔ یہ باطنی امور جیسے اعتقادات و ارادات اور ظاہری امور جیسے اقوال و افعال کو شامل ہے، یہی وہ مقصد ہے جس سے بنی آدم کو برگشتہ کرنے کے لیے ابلیس کوشاں ہے۔ ’صراطِ مستقیم‘ ایسا واضح راستہ ہے جس میں کوئی کجی اور انحراف نہ ہو۔ اس کے ہم معنیٰ تعبیرات میں سے: اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی متابعت، سنت وجماعت، اللہ تعالی کی عبودیت کا راستہ وغیرہ ہے۔