البحث

عبارات مقترحة:

المتكبر

كلمة (المتكبر) في اللغة اسم فاعل من الفعل (تكبَّرَ يتكبَّرُ) وهو...

الشافي

كلمة (الشافي) في اللغة اسم فاعل من الشفاء، وهو البرء من السقم،...

القريب

كلمة (قريب) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فاعل) من القرب، وهو خلاف...

شماتت (کسی کی مصیبت پر خوشی کا اظہار کرنا)
(شَماتَةٌ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

کسی دوسرے کو لاحق ہونے والے ضرر یا اذیت پر نفس کا خوش ہونا۔

الشرح المختصر

’شماتت‘ سے مراد کسی دوسرے پر آنے والی مصیبت پر خوش ہونا ہے۔ اس کا شمار ان بُرے اخلاق میں ہوتا ہےجو نفس میں اس وقت گھر کرتے ہیں جب یہ مودت، محبت اور شفقت سے خالی ہوتا ہے اور ناپسندیدگی، حسد اور بغض سے بھرا ہوتا ہے۔ کیوں کہ انسان تو کسی دوسرے کی تکلیف سے (بھی) درد محسوس کرتا ہے اور اس کے لیے بھلائی کی تمنا کرتا ہے اگر ان دونوں کے مابین محبت و مودت ہوتی ہے۔ لیکن اگر وہ اس سے بغض رکھتا ہے تو پھر وہ اس کے رنج و غم اور مصیبت سے خوشی محسوس کرتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

الشَّماتَةُ: دشمن کا اُس مصیبت سے خوش ہونا جو اس سے دشمنی رکھنے والے شخص کو لاحق ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے: ’’شَمِتَ بِهِ يَشْمَتُ شَمَاتَةً‘‘ یعنی وہ اسے پہنچنے والی تکلیف پر خوش ہوا۔ ایک قول کے مطابق ’شماتت‘ کا معنی: دشمن کی مطلق خوشی ہے۔