البحث

عبارات مقترحة:

العلي

كلمة العليّ في اللغة هي صفة مشبهة من العلوّ، والصفة المشبهة تدل...

الباطن

هو اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على صفة (الباطنيَّةِ)؛ أي إنه...

الحيي

كلمة (الحيي ّ) في اللغة صفة على وزن (فعيل) وهو من الاستحياء الذي...

مقبول شفاعت، شفاعتِ مقبولہ۔
(شفاعة مثبتة)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

بندے کا اللہ کی اجازت کے ساتھ ان لوگوں کی شفاعت کرنا جنھوں نے اس شفاعت کی شرائط کو پورا کردیا ہو اور شفاعت کو روکنے والی اشیاء سے پرہیز کیا ہو۔ (1)

الشرح المختصر

شفاعتِ مثبتہ: ایسی شفاعت جس میں دو شرائط پائی جائیں: 1۔ شفاعت کرنے والے کو شفاعت کرنے کی اللہ کی طرف سے اجازت۔ 2۔ جس کی شفاعت کی جائے اس سے اللہ کا راضی ہونا۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ قول ہے کہ: " وَكَمْ مِن ملَكٍ فِي السَّمَاوَاتِ لا تُغْنِي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئاً إِلَّا مِنْ بَعْدِ أَنْ يَأْذَنَ اللَّهُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَرْضَى" [النجم: 26]. ترجمہ: اور کتنے ہی فرشتے ہیں آسمانوں میں کہ ان کی سفارش کچھ کام نہیں آتی مگر جب کہ اللہ اجازت دے دے جس کے لیے چاہے اور پسند فرمائے۔ اس قسم کی شفاعت کو بطورِ فضیلت و اعزاز اللہ تعالیٰ نے اپنی وحدانیت کا اقرار کرنے والوں اور اپنے عبادت گزاروں کے ساتھ خاص کیا ہے اور یہ اللہ سے مانگی جاتی ہے۔ ’شافع‘ وہ شخص ہوتا ہے جسے شفاعت کرنے کا اعزاز بخشا جائے اور ’مشفوع لہ‘ اس شخص کو کہتے ہیں جس کے قول و عمل سے اللہ تعالیٰ (شفاعت کی) اجازت دینے کے بعد راضی ہوں۔