الرحيم
كلمة (الرحيم) في اللغة صيغة مبالغة من الرحمة على وزن (فعيل) وهي...
مفسرین کا کسی آیت یا لفظ کے مفہوم یا حکم یا اس طرح کی کسی اور شے میں اختلاف۔
مفسرین کے اختلاف سے مراد قرآن کریم کے معانی اور اس کے احکام کی وضاحت میں آراء کا تنوّع وتعدّد ہے۔ اس کی دو قسمیں ہیں: اول: اختلافِ تنوع: اس سے مراد وہ اختلاف ہے جو ایسے دو یا دو سے زیادہ صحیح اور غیر متعارض اقوال کے مابین پایا جائے جن میں توفیق دینا ممکن ہو۔ دوم: اختلافِ تضاد۔ اس سے مراد وہ اختلاف ہے جو ایسے دو یا دو سے زیادہ باہم متعارض اقوال کے مابین پایا جائے جن میں توفیق دینا ممکن نہ ہو۔ مفسرین کے مابین پایا جانے والا زیادہ تر اختلاف، اختلافِ تضاد کے بجائے اختلافِ تنوع کی قبیل سے ہے۔ مفسرین کے مابین پائے جانے والے اختلاف کےکچھ اسباب یہ ہیں: 1۔ قرآنی قراءات میں پایا جانے والا اختلاف۔ 2۔ منسوخ ہونے کے بارے میں پا یا جانے والا اختلاف۔ 3۔ مفسرین کے مابین سنت نبوی ﷺ سے آگاہی میں پایا جانے والا تفاوت۔ 4۔ (کسی نص کو) مطلق و مقید اور عام و خاص قرار دینے میں پایا جانے والا اختلاف۔ 5۔ مفسرین کے مابین اسبابِ نزول میں پایا جانے والا اختلاف۔ 6۔ لغوی اختلاف جیسے اشتراکِ لغوی اور حروف یا کلمات کے معانی، تقدیم و تاخیر، اعراب وغیرہ کے سلسلے میں پایا جانے والا اختلاف۔