البحث

عبارات مقترحة:

المحيط

كلمة (المحيط) في اللغة اسم فاعل من الفعل أحاطَ ومضارعه يُحيط،...

التواب

التوبةُ هي الرجوع عن الذَّنب، و(التَّوَّاب) اسمٌ من أسماء الله...

الحكيم

اسمُ (الحكيم) اسمٌ جليل من أسماء الله الحسنى، وكلمةُ (الحكيم) في...

سنت کو زندہ کرنا
(إحْياءُ السُّنَّةِ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

شعائر اسلام میں سے کسی پر کھلم کھلا عمل کرنا اور اس کی طرف (لوگوں کو) بلانا جبکہ اس پر عمل ناپید ہوگیا ہو۔

الشرح المختصر

’احیائے سنت‘ سے مراد ہے شرعی احکام میں سے جو احکام مٹ چکے یا مخفی ہو چکے ہوں ان پر عمل کرکے دکھانا اور لوگوں کو اس کی طرف بلانا، خاص طورپر ان سنتوں کی طرف جن پر لوگوں کی توجہ کم علمی یا کاہلی کے سبب کم ہو چکی ہے۔ سنتوں سے مراد تمام شریعت اور ہروہ قول، فعل، تقریر یا صفت ہے جس کی نسبت نبیﷺ کی طرف ہو۔ یہ عبارت اکثر اوقات ’اماتتِ بدعت‘ (بدعت کو مٹانے) کے مقابلے میں بولی جاتی ہے۔ اس کی مثال یوں ہے کہ مسلمانوں کے کسی ملک میں مردوں کا داڑھی منڈوانا عام ہوچکا ہو اب اگر سنت کی ترغیب دینے والا شخص داڑھی بڑھانے اور اسے نہ منڈانے کی تلقین کرتا ہے تو اپنے اس عمل کے ذریعے سے وہ اس ملک میں اس عظیم سنت کا احیاء کرتا ہے۔