البحث

عبارات مقترحة:

الرب

كلمة (الرب) في اللغة تعود إلى معنى التربية وهي الإنشاء...

المنان

المنّان في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) من المَنّ وهو على...

الرقيب

كلمة (الرقيب) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) بمعنى (فاعل) أي:...

اہل حق
(أهل الحق)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

ہر وہ شخص جو قولی، عملی اور اعتقادی طور پر قرآن و سنت اور عملِ صحابہ پر مضبوطی سے قائم رہے، اور بدعات اور اہلِ بدعت سے کنارہ کشی اختیار کرے۔

الشرح المختصر

’اہل حق‘ سے مراد ہر زمان ومکان میں پائے جانے وہ لوگ ہیں جو قرآن پر عمل کرنے والے، نبیﷺ کی سنت کے پیرو اور صحابہ و تابعین کے آثار کے متبعین ہیں۔ انہیں حق کی اتباع اور اس کی نصرت کرنے اور باطل کو چھوڑنے اور اس سے اعلان جنگ کرنے کی وجہ سے ’اہلِ حق‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ’حق‘ سے مراد ہے: وہ ہدایت اور نور جس کے ساتھ اللہ نے اپنی وحی نازل کی اور اس کی خاطر اپنے رسول بھیجے اور اپنے بندوں پر اس کا ماننا اور اس کی اتباع کرنا لازم قرار دیا، جس کے علاوہ اللہ تعالیٰ کسی سے کچھ اور قبول نہیں کرے گا۔ ’اہلِ حق‘، اہلِ السنۃ والجماعۃ کے ان اسما اور صحیح القاب میں سے ہے جو ان کی حیثیت اور عقائد کی نشاندہی کرتا ہے۔اہلِ السنۃ والجماعۃ کے یہ نام بھی ہیں: ’سلف‘، ’اہل سنت‘، ’اہل الاثر‘، ’اہل الحدیث‘، ’فرقہ ناجیہ‘، ’طائفہ منصورہ‘ اور ’اہلِ اتباع‘۔